برلن،3مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن فوج کے ایک تازہ اسکینڈل کے باعث جرمنی کی وزیر دفاع اْرزْولا فان ڈیئر لاین نے اپنا دورہ? امریکا منسوخ کر دیا ہے۔ وہ آج بدھ کے روز امریکا جانے والی تھیں۔ برلن میں ایک ترجمان نے کہا کہ خاتون وزیر کے لیے جرمن فوج کے ایک لفٹیننٹ کے گرد گھومتے اسکینڈل کی تحقیقات ترجیحی اہمیت رکھتی ہیں۔ گرفتار کرلیے جانے والے اس لیفٹیننٹ نیکئی مہینوں تک ایک شامی مہاجر کا روپ دھارے رکھا تھا اور وہ ممکنہ طور پر کسی دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ گزشتہ ویک اینڈ پر پتہ چلا تھا کہ 2014ء سے اس قسم کے اشارے ملنے کے باوجود کہ یہ فوجی افسر دائیں بازو کے نظریات کا حامل ہے، جرمن فوج کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تھا۔ اس پر وزیر دفاع نے فوج کے اندر موجود ذمے داروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔